انٹرنیشنل

سعودی بحری دفاعی اتحاد، مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

جدہ میں ملٹی نیشنل ڈیفنس میری ٹائم کولیشن کا تیسرا منصوبہ بندی اجلاس منعقد ہوا جس مین 39 ممالک نے شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد 15 ہوگئی۔ تیرا ممالک نے باضابطہ طور پر اتحاد کے منشور میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اتحاد کو فعال بنانے کی سمت ایک اہم اور عملی قدم ہے۔ اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی اور سمندری گزرگاہوں کا تحفظ کرنا ہے۔ مشترکہ بحری دفاعی اتحادکی کمان پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے پاس ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جمعرات کو ایک کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کا مقصد بحیرۂ احمر کے خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ اقدام یمن میں حوثیوں کی جانب سے حملوں کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے بحری جہازوں پر حملے کر کے دنیا کے مصروف ترین تجارتی راستوں میں سے ایک کو متاثر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker