پاکستان

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق پھسل کر زخمی، علاج کیلئے کراچی منتقل

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔

سيلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ ميں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے۔

سيلانی ویلفیئر کے مطابق گرنے کی سے مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے، جمعے کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، البتہ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker