انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، اموات کی تعداد 20 ہوگئی

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، اموات کی تعداد 20 ہوگئی

زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم زلزلےکے 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لےلی گئی۔

انڈونیشن حکام کے مطابق 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد20 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker