بلوچستان

کوئٹہ: فائرنگ سے افغان صوبہ قندھار کے سابق مقامی کمانڈر جاں بحق

کوئٹہ: فائرنگ کے واقعے میں افغان صوبہ قندھار کے سابق مقامی کمانڈر جاں بحق
کوئٹہ شہر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں افغ ان صوبہ قندھار کے سابق مقامی کمانڈر حاجی ورور اچکزئی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حاجی ورور اچکزئی افغ انستان میں طال بان کے قبضے کے بعد پاکستان منتقل ہوکر کوئٹہ میں سکونت اختیار کیے ہوئے تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واقعے کی مکمل وجوہات اور ذمہ داروں سے متعلق حتمی معلومات تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker