انٹرنیشنل

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں شدید بمباری ، 11 افراد شہید ، 19 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے علی الطاہر کی پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس برسا دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں ایک گھر پر بمباری میں 7 افراد جبکہ دیر الزہرانی کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔

امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کارروائیاں کیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایک ’’واضح پیغام‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں براہ راست مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے ماہ روم میں ہونے والا ہے۔

صدر جوزف عون کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں مسلسل اسرائیلی حملے اور جنگ بندی یا فریم ورک معاہدے کی بار بار خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کا ’’مناسب جواب‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رکھنے کے بجائے اپنا مؤقف سخت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker