پاکستانتازہ ترین

ضلع راجن پور کی تحصیل فاضل پور سے تعلق رکھنے والے حوالدار ظہور احمد شہید کو آبائی شہر میں سپردِ خاک کر دیا گیا

پاکستان آرمی کے جوان حوالدار ظہور احمد شہید کی نماز جنازہ بستی ببر ، راجن پور ان کے آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور ، ڈپٹی کمشنر راجن پور، پاکستان آرمی کے آفیسران ، رینجرز کے آفیسران ، معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہید حوالدار ظہور احمد کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker