پاکستان

شوہر پر تشددکے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت، شوہرکے وکیل کے دلائل پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوہر پر تشددکے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت میں شوہرکے وکیل کے دلائل کے آغاز پر ہی عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے اپنے شوہر پر تشددکے مقدمہ میں گرفتار خاتون آمنہ سعید کی ضمانت کے لیے ان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے اپنے ہی شوہر پر 3 مرتبہ تشدد کیا، جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ جج نےکہا آپ خود بھی ہنس رہے ہیں تو پوری عدالت بھی ہنس رہی ہے، یہ رپورٹ ہونے والا کیس ہےکہ ایک فورس کے بندےکو خاتون نے مارا ہے،کیا یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے؟

شوہر کے وکیل نے بتایا کہ خاتون سے لوہےکا راڈ برآمد ہوا ہے جو کہ باقاعدہ تیار کرکے رکھا ہوا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نےکہا کہ اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھرکی لارڈشپ ہے، اس پر کمرہ عدالت میں ایک مرتبہ پھر قہقہےگونج اٹھے۔ وکیل نےکہا خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بہت سارے ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت میں ڈسکس نہیں کرنا چاہتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مارنے کے بعد بیوی خودگاڑی میں اسپتال بھی لے کرگئی؟ مدعی کے وکیل نے مزید بتایا کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ2 بچیوں پر بھی تشددکیا ہے۔

عدالت نےکہا کہ پی ایچ ڈی کے علاوہ خاتون اور کیا کام کرتی ہیں؟ جب اس خاتون کو گرفتار کیا تو اس خاتون کا دماغی توازن چیک کروایا؟ اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نے خاتون کا دماغی توازن چیک نہیں کروایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوہر پر تشدد کے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker