بلوچستان

کراچی شاہراہ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد موقع پر جاں بحق

کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ وندر کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی MERC ریسکیو سینٹر 1122 کی ایمرجنسی ٹیم اور وندر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 پر آدم کھنڈ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت لال محمد اور محمد علی ساکنان لاکھڑا چانکارہ کے ناموں سے بتائی جاتی ہے ۔ لاشوں کو ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس کے ذریعے ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا گیا ۔ وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker