پاکستان

پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک نوکری کے سنہری مواقع، جائیے درخواست کیسے دیں؟

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک عالمی سطح کی ملازمتوں کے نئے مواقع سامنے آ گئے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے یونیسکو میں پاکستانی پروفیشنلز کے لیے دستیاب مختلف اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق یونیسکو میں پی ون سے پی فائیو جبکہ ڈی ون اور ڈی ٹو ڈائریکٹر لیول کی اسامیوں کے لیے مواقع دستیاب ہیں۔ ان آسامیوں سے تعلیم، سائنس، ثقافت، انتظامیہ، فنانس، انجینئرنگ اور سماجی و انتظامی علوم سے وابستہ پاکستانی ماہرین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اہلیت کے لیے امیدواروں کے پاس متعلقہ شعبے میں یونیورسٹی ڈگری، پیشہ ورانہ قابلیت اور عملی تجربہ ہونا ضروری ہے، جبکہ بہتر مواصلاتی صلاحیتوں کے ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان پر عبور رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

منتخب امیدواروں کو عالمی سطح کے منصوبوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ یونیسکو کے قواعد کے مطابق بنیادی تنخواہ کے علاوہ فیملی الاؤنس، بچوں کی تعلیم کے لیے معاونت، سفری سہولیات اور دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

بیورو آف امیگریشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمتوں کے لیے درخواستیں صرف یونیسکو کے آفیشل آن لائن کیریئر پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں اور غیر رسمی ایجنٹس یا جعلی تھرڈ پارٹی ویب سائٹس سے محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مکمل دستاویزات، سی وی اور کور لیٹر مقررہ وقت سے پہلے جمع کرائیں۔ بھرتی کے عمل میں تکنیکی جانچ، تحریری امتحان اور انٹرویو سمیت مختلف مراحل شامل ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker