انٹرنیشنل

اگر عمان آبنائے ہرمز کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر عمان آبنائے ہرمز کے راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے بھی بمباری کر کے نشانہ بنائیں گے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایران میں پاسداران انقلاب کے عہدیداروں سے براہِ راست بات کر رہے ہیں ، اس حوالے سے ہمارے پاس خفیہ چینلز موجود ہیں ، ایران کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کو سفید جھنڈا اٹھا کر ہتھیار ڈال دینے چاہئیں ، وہ تاش کے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ختم ہو رہے ہیں ، غزہ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اسرائیلی کو غزہ میں حملے نہیں کرنے چاہئیں، ہمارے پاس حماس کے ساتھ رابطے کا ایک الگ راستہ موجود ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اسرائیل کو غزہ میں حملے نہیں کرنے چاہئیں ، حماس نے ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ امریکی صدر نے سوشل بیان میں کہا تھا ایران کسی بھی صورت میں اور کسی طریقے سے جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker