پاکستان

نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو مسخ کرنے کیلئے بھارتی مواد تخلیق کاروں نے نام نہاد آپریشن سندورکی انتہائی ڈرامائی، رنگین اور حقائق کے منافی داستان تیار کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناکام مہم میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے بھارت نے تاریخ کو اپنی مرضی سے پیش کرنےکا فیصلہ کیا، نام نہاد آپریشن سندور پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں بھارت کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو بھی شامل کیا گیا۔

بھارتی ڈاکومینٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے،فلمی انداز کی عکاس ہے: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نام نہادآپریشن سندور کے نام پر تاریخ دوبارہ لکھنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی، بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ بھارتی ڈاکومینٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے اور فلمی انداز کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے مبینہ ملزمان 28 جولائی کو مارے گئے ، 7 مئی کو بھارت نے کس کو سزا دی؟ 100 فیصد مشن کامیابی کا بھارتی دعویٰ آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔

فلمی مناظر طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق نہیں بدل سکتے: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی جارحیت ناکام بنائی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے دوران 8 فوجی طیارے مار گرائے، آپریشن بنیان مرصوص میں 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، فلمی مناظر طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق نہیں بدل سکتے۔

بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معرکہ حق پر کوئی من گھڑت بیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں، جنگی ریکارڈ ، سفارتی رابطے اور بھارتی بیانات حقیقت خود بیان کرتے ہیں۔معرکۂ حق کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرگیا ہے،بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

آئندہ کوئی فوجی مہم جوئی ہوئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستانی افواج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، آئندہ کوئی فوجی مہم جوئی ہوئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker