پاکستان
شام کے نئے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیںگے
شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دورہ شام کی نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی رابطوں کا حصہ ہے۔

حالیہ عرصے میں پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد نے دمشق کا دورہ کرکے شامی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں، جبکہ اب شامی وزیر خارجہ کا اسلام آباد آنا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیاسی و سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔



