پاکستان

اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کےحکم سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد داہگل ناکے پہنچ گئیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

صحافی کے سوال پرنورین نیازی نے صرف ملاقات ہونےکی تصدیق کی اورکہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان، نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker