انٹرنیشنل

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے بھی مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینےکی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینےکو ابتدائی تجربہ قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو پہلی بار دعائیہ کتابیں لے جانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے فوراً بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دعائیہ کتابوں کے ساتھ اپنی عبادت کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت تھی، جب کہ یہودی مسجد کی بیرونی دیوار "دیوار گریہ” پر اپنی عبادت کیا کرتے تھے۔

اردن میں عرب اور مسلم حکام نے مسجد اقصیٰ کی حیثیت بدلنےکی اسرائیلی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker