پاکستان

نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں شاداب خان کا شاندار کیچ، سوشل میڈیا پر چرچے

ملتان میں جاری نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے چرچے ہیں، شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر پاکستان گولڈ کے اوپنر شمیل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی، جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

منگل کو ملتان میں کھیلے جارہے نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے۔

میچ کے دوران شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر شامل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑا، کیچ کے دوران شاداب نے گیند پر نظریں جمائے رکھیں اور بروقت چھلانگ لگا کر ایک ہاتھ سے گیند کو قابو کرلیا۔

شاداب خان کے شاندار کیچ پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی جب کہ جب کہ شاداب کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

پاکستان گولڈ کی جانب سے شمیل حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

پاکستان گولڈ کی جانب سے سعد خان نے بھی 102 گیندوں پر 112 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کامران غلام نے 44 گیندوں پر 31 رنز، عبدالصمد نے 25 اور مبشر خان نے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

پاکستان گرینز کی جانب سے نسیم شاہ، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مہران ممتاز اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوں پاکستان گولڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے اور پاکستان گرینز کو میچ جیتنے کے لیے 341 رنز کا ہدف دے دیا۔

واضح رہے کہ نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ 2026 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 18 اگست تک کھیلا جارہا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلیوز کی ٹیمیں شریک ہیں جب کہ شاداب خان پاکستان گرینز کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ون ڈے کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا اور انہیں آئندہ اہم بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker