بلوچستان

اوستہ محمد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود مسن محلہ میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور انکے مبینہ آشنا محمد امین کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker