جرم

کراچی: ڈاکس مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی میں ڈاکس مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی میں ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی بر آمد ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں ایک شہر ی اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

بعد ازاں ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں زخمی چوتھا شخص بھی ڈاکو نکلا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ہوگئی ہے، دو ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

ادھر نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker