بلوچستان
ریاست تمام اقوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا عالمی یومِ انسانیت کے حوالے سے بیان
آج عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر میں پاکستان کے حکمرانوں سے واضح کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وفاق ایک کثیرالقومی ریاست ہے،

"جہاں ہر قوم کی اپنی تاریخ، ثقافت، زبان، زمین اور آسمان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں۔ انسانیت کو سیاست، اقتدار اور مفادات سے بالاتر رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہر قوم کے شہری کی جان و مال، عزت، آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کا فرض ہے، کوئی رعایت نہیں۔ خاص طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی ریاست کی ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں انصاف اور مساوات کی راہ پر گامزن رکھے،


