Quettaبلوچستان

کوئٹہ: سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر ڈی جی سوشل ویلفیئر کا نوٹس، منشیات کے عادی افراد کے خلاف ریسکیو آپریشن

کوئٹہ: سوشل میڈیا پر منشیات کے عادی بے گھر افراد سے متعلق خبریں وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان سیف اللہ کھیتران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً سرکلر روڈ اور گرد و نواح میں ریسکیو آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی بے گھر افراد کو ریسکیو کرکے علاج اور بحالی کے لیے ڈی ٹاکسیفیکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمپلیکس (DRC) کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مفت علاج، طبی سہولیات، نفسیاتی و سماجی کونسلنگ اور بحالی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان کے "ڈرگ فری کوئٹہ — اے ماڈل سٹی” انیشی ایٹو کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد کوئٹہ شہر کو منشیات سے پاک کرنا اور متاثرہ افراد کو علاج کے بعد دوبارہ ایک باوقار اور ذمہ دار شہری کے طور پر معاشرے میں شامل کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بحالی پروگرام کے تحت علاج کے ساتھ ساتھ ہنرمندی، سماجی انضمام اور منشیات کے خلاف عوامی آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق منشیات کے عادی افراد کو مجرم نہیں بلکہ علاج اور بحالی کے مستحق سمجھتے ہوئے انہیں نئی زندگی فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
محکمہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک کوئٹہ، صحت مند نوجوان، محفوظ معاشرہ اور خوشحال بلوچستان کے ہدف کے حصول کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker