انٹرنیشنل

غزہ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، خواتین پولیس کی سربراہ سمیت 9 افراد شہید

غزہ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین پولیس کی سربراہ سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق غزہ سٹی میں پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے سفاکانہ اسرائیلی حملے میں غزہ میں خواتین پولیس کی سربراہ کرنل فاتنہ السحار سمیت 8 پولیس افسران شہید ہوگئے جبکہ ایک 13 سالہ بچی بھی شہید ہوگئی۔

غزہ کی وزارت داخلہ نے ثالث سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خطرناک اسرائیلی اشتعال انگیزی اور پولیس فورس کے خلاف ہونے والے قتلِ عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سٹی میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’ایک نیا جنگی جرم’ قرار دیا ہے۔

حماس نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر امن کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker