بلوچستان

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ: باؤزر اور کار میں تصادم، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ: باؤزر اور کار میں تصادم، 6 افراد جھلس کر جاں بحق
🔶 کوسٹل ہائی وے N-10 پر زون-I اورماڑہ کے علاقے B2 میں باؤزر اور ٹویوٹا کرولا کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد، جن میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
🔶 ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق ٹویوٹا کرولا (رجسٹریشن نمبر BJN-481) تربت کی جانب جا رہی تھی، جبکہ باؤزر کراچی کی سمت رواں دواں تھا کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثے میں کار میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ کرولا کے ڈرائیور کا نام اسلم بتایا جا رہا ہے۔
🔶 اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے حادثہ کو محفوظ بنایا، ٹریفک کو رواں دواں رکھا اور ضروری امداد فراہم کی۔ ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال ہے اور دونوں اطراف سے آمدورفت جاری ہے۔
🔶 جاں بحق افراد کے ورثا اور حادثے سے متعلق مزید معلومات کے لیے کوسٹل ہائی وے پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker