پاکستان

عمران خان سے متعلق فیصلہ کسی سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں، نوازشریف کو بھی جیل سے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اتحادیوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن یہ مسائل بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بلاول نے یہ نہیں کہا کہ پوری دال کالی ہے ، دال میں جو کالا ہے وہ ہم نکال دیں گے، اتحادیوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن یہ مسائل بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں۔

رانا ثنا نے کہا جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ان پر عدالت نے فیصلہ کیا، فیصلے میں نجی اسپتال سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، کل سماعت کے بعد وضاحت ہوجائے گی اور فیصلے پر عمل بھی ہوجائے گا۔

رانا ثنا بولے یہ عدالت کا فیصلہ ہے یہ فیصلہ کسی سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں، نوازشریف کو بھی جیل سے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان کو عسکری اور سفارتی کامیابیاں ملی ہیں جن کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker