بزنس

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کیسے کم ہوئی؟

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو محدود رکھنے کے لیے اپریل میں اختیار کیا گیا فارمولا ایک بار پھر نافذ کردیا جس کے تحت ڈیزل کا کریک اسپریڈ 41.5 ڈالر فی بیرل مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں یہ مارجن تقریباً 68 ڈالر فی بیرل ہے، اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 32.63 روپے فی لیٹر کمی ہوئی اور نئی قیمت 363.69 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337.51 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اتنی بڑی کمی ایران جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری مرتبہ کی گئی ہے۔

اس مقصد کے لیے مقامی ریفائنریوں نے ایک بار پھر اپنے منافع کا ایک حصہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا بوجھ براہِ راست صارفین پر منتقل نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker