بلوچستان

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکلوں پرسوار ہوکر دہشتگردی کی کارروائی کرنے جارہے تھے جس دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سےدہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، دہشتگردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکل، آئی ای ڈی ڈیوائس،کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد لوٹ مار، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker