بلوچستان

مستونگ: قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ، 1 اہلکار شہید اور 10 زخمی

مستونگ: قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکہ، 1 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی
🔶 مستونگ: قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو روڈ کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
🔶 واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker