سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا ۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے ایک دن قبل فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آج بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اس طرح تین دن کے دوران سونے کی قیمت میں 24 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت 7 ہزار 379 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے، امریکی ڈالر کی قدر میں کمزوری اور عالمی معاشی و جغرافیائی بے یقینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طلب بڑھنے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر پاکستان جیسے درآمدی معیشت والے ملک پر پڑتا ہے جہاں عالمی کموڈیٹی قیمتوں کے ساتھ روپے کی قدر اور درآمدی لاگت بھی مقامی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے۔


