پاکستان
معروف عالم دین مولانا طلحہ رضوی فائرنگ سے شہید

گجرات: پنجاب کے ضلع گجرات میں معروف مذہبی شخصیت اور عالم دین مولانا طلحہ رضوی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گجرات کے علاقے شادیوال میں پیش آیا۔ مولانا طلحہ رضوی مدرسے میں قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
مولانا طلحہ رضوی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔



