پاکستان

گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں دفتر کھول سکتا ہے، امریکی قونصل جنرل

لاہور: امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا ہے کہ گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں دفتر کھول سکتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دفتر کے قیام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ مستقبل میں ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث ایپل سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ملک میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی کہ گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔ اس پیش رفت سے پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے اور پاکستان بھی اس تبدیلی کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں امید ہے مستقبل میں ایپل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا، جو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker