انٹرنیشنل
شام میں بشار الاسد دور کے مفتی اعظم شیخ احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

شام میں سابق دور کے مفتی اعظم شیخ احمدکو عمر قیدکی سزا سنا دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کی فوجداری عدالت نے شیخ احمد بدر الدین حسون کو سزا سنائی، عدالت نے شیخ احمد پر معزول صدر بشارالاسد کی حمایت کا الزام عائد کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم شیخ احمد پر فرقہ وارانہ فسادات کوبھڑکانےکے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔
شیخ احمد بدرالدین2005 سے 2021 تک شام کے مفتی اعظم رہے، شیخ احمد کو بشارالاسد کے وفادار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کی عدالتوں کی جانب سے 10شخصیات کو سزا ہوچکی ہے۔



