بلوچستان
پنجگور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی

*پنجگور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی۔*
*پنجگور: پنجگور کے علاقے گوران میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔*
*پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ 2000 ماڈل ایرانی گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک نوجوان جمشید ولد عبیداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوئے۔*
*ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کہدہ عبدالحکیم بازار سے بتایا جاتا ہے۔*
*زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں



