پاکستان

وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جاگراں ویلی سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتا تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چرانے والی خواتین نے جنگل میں لاشیں دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker