انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف میں لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف میں لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہاکہ ایران مکمل تباہ ہو رہا ہے ، اس کے ساتھ انہوں نے محمد باقر قالیباف سے منسوب مبینہ بیان بھی شیئر کردیا ، جس کے مطابق ، باقر قالیباف نے کہا ہمیں خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور اب ہم بچ نہیں سکتے ، ہماری فوجی طاقت کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہوجائے ، اگر ہم بھوکے ہیں تو ہم مقابلہ نہیں کرپائيں گے۔

جس کے بعد صدر ٹرمپ کو جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ان کے انتخابی نعرے میں ترمیم کے ساتھ طنز کیا اور لکھا کہ ،“Make America hungry again”۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ 47 ملین امریکی خوراک کی کمی کا شکار ہيں اور یہ بات ٹرمپ کے دعوؤں کی طرح جعلی نہیں اور ان حقائق کے مطابق ہر 8 میں سے ایک امریکی شہری خوراک کی کمی کا شکار ہے۔

ادھر ایران کی پارلیمنٹ نے ٹرمپ پر قالیباف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور فوجی شکست چھپانے کا الزام لگا دیا۔

میڈیا سینٹر سے جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکا کا جھوٹا صدر، جس کے جھوٹے بیانات کی تعداد کا اندازہ 32 ہزار لگایا جا چکا ہے، وہ ایک بار پھر اپنی فوجی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور امریکی عوام اور عالمی رائے عامہ کی نظر میں اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے جھوٹی خبریں گھڑنے اور گندے میڈیا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق باقر قالیباف نے دورہ عراق میں اپنے خطاب کے دوران ایران اور عراق کے درمیان اقتصادی تعاون، امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور اقتصادی جنگ جیتنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران نے فوجی جنگ میں امریکا کو شکست دی، تاہم اب امریکا نے ذہنی اور اقتصادی جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے قالیباف کے ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کرکے اسے ایران کی فوجی شکست کے اعتراف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق ڈاکٹر قالیباف کے اجلاس کی مکمل ویڈیو عوام کے لیے دستیاب ہے۔ ان کی تقریر کے اصل متن اور جعلی خبروں کی جھوٹی سرخیوں کے درمیان واضح فرق امریکی صدر کی گمراہ کن اطلاعات کی مہم کے لیے ایک اور رسوائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker