پاکستان

مری میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

مری کے علاقے لوئر باڑیاں لیراں ٹائیں کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو مری کی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جبکہ حادثے کی نوعیت کے پیش نظر اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔

ریسکیو کے مطابق شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متعدد زخمی سول اسپتال مری میں زیر علاج ہیں۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو بچیاں بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی والدہ اور بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سول اسپتال مری کو بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker