انٹرنیشنل

چین کا امریکا کو دوٹوک جواب، ایران کے معاملے پر مفادات کے تحفظ کا اعلان

بیجنگ: امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ چین ایران کے ساتھ اپنے تعاون اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں اور معاشی دباؤ مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے بلکہ تنازعات اور کشیدگی کو مزید بڑھاتے ہیں۔ یکطرفہ پابندیاں عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف اقتصادی کارروائی کو انتہائی سخت مالیاتی اقدام قرار دیا ہے۔

واشنگٹن نے ایران کے ساتھ معاشی تعلقات رکھنے والے ممالک اور اداروں کو بھی ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا میں پناہ کے خواہشمند غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

چین ایران کا اہم تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے، جس کے باعث امریکا کی نئی پابندیوں سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان اقتصادی کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker