انٹرنیشنل
نیپال میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا، 157 افراد جاں بحق

نیپال اور چین کے تبت کے درمیان ہمالیائی سرحدی علاقے میں مٹی، چٹانوں اور پانی کے بڑے ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں نیپال میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں سیاح اور مقامی افراد لاپتا ہوگئے۔
حکام کے مطابق اب تک 157 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرحدی علاقے میں مٹی اور چٹانوں کا ایک بہت بڑا تودہ دریا میں جاگرا، جس کے بعد اچانک آنے والے سیلاب نے مکانات، سڑکوں، گاڑیوں اور بجلی کے منصوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کئی افراد تیز پانی اور ملبے میں بہہ گئے۔



