پاکستان

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر، ری چارج پر ختم شدہ بیلنس بحال ہوجائے گا: پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے، بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا۔

سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا، پی ٹی اے

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے پُر عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker