انٹرنیشنل

امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ

امریکی ریاست کولوراڈو کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ گولڈن گیٹ کینیون اسٹیٹ پارک کے شمال میں واقع جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران غیر متوقع لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر چار افراد سوار تھے، جن کی حفاظت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حادثے میں کسی شخص کے ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker