
کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی کے باعث چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر خنجر کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجہ ابتدائی طور پر گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



