بزنس
3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری، سی پیک سیکرٹریٹ نے توثیق کردی
اسلام آباد: پاکستان میں مجوزہ 3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس نے ایک اہم ادارہ جاتی مرحلہ عبور کرلیا۔

دھابیجی، ضلع ٹھٹھہ میں قائم کیے جانے والے منصوبے کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ نے توثیق کردی ہے اور باضابطہ طور پر بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) سے کہا ہے کہ منصوبے کو صنعتی تعاون کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کیا جائے۔
یہ پیشرفت حالیہ برسوں میں ملک میں نجی شعبے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری میں سے ایک ثابت ہوسکتی ہے اور پاکستان کے پٹرولیم و توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری لانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے۔

