بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، ون وے کی خلاف ورزی اور غلط یوٹرن پر 100 سے زائد چالان

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، ون وے کی خلاف ورزی اور غلط یوٹرن پر 100 سے زائد چالان

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ٹریفک قوانین بالخصوص ون وے کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی یوٹرن کے استعمال کے خلاف پی ایس پی سریاب ٹریفک پولیس نے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

آج کی جانے والی اس خصوصی اور جامع کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والے 100 سے زائد موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور رکشوں کے چالان کیے گئے۔ یہ تمام سواریاں شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر کرنے اور غلط سمت میں گاڑیاں چلانے کی مرتکب پائی گئیں۔

ٹریفک حکام کا اس موقع پر دوٹوک مؤقف میں کہنا تھا کہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا یہ سلسلہ پوری سختی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker