
کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام تین روزہ پشتون قومی جرگہ، محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں شروع ہوگیا۔ جرگے میں پشتونخوا کے عوام کو درپیش سیاسی، آئینی، معاشی اور امن و امان سمیت اہم مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔
جرگہ 30، 31 اگست اور یکم ستمبر 2026ء تک جاری رہے گا۔



