دکی : گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، 3 بھائی جاں بحق

دکی میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، 3 بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی۔
*دکی (بلوچستان ٹی وی )بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔*
*پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد اپنی گاڑی میں زمین داری کے سلسلے میں علاقے سے گزر رہے تھے۔ ندی سے گاڑی گزرنے کے دوران سڑک کے قریب نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔*
*ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ، پسران سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد کے نام سے کی گئی ہے۔*
*واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی شخص اور جاں بحق افراد کو طبی امداد اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔*
*سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت، اس میں استعمال ہونے والے مواد اور واقعے کے محرکات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں



