
لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بولنگ کوچ عمر گل کوبھی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرفراز اور عمر گل تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ ہوں گے، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز میں مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کووطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سلمان آغا، رضوان اور امام الحق کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔



