کھیل
پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پشاور: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

عرفان محسود نے ایک منٹ میں10 کلو وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جب کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 30 پنچز کے ورلڈ رکارڈ ٹارگٹ رکھا تھا۔
اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان محسود نے کہا کہ پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 70 ریکارڈ بنا چکا ہوں، میں نے 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
عرفان محسود نے مزید بتایا کہ امریکا، انڈیا اور جرمنی سمیت 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ چکا ہوں۔



