انٹرنیشنل

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے گرد ایرانی اہداف پر ایک بار پھر حملہ

امریکی فوج نے ایران کے پاسداران انقلاب کے خلاف تازہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا، جن میں آبنائے ہرمز کے گرد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے بندر عباس، قشم جزیرے اور سیرک میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے منگل کو دوپہر 12 بجے شروع کیے گئے۔ امریکی فوج نے کہا کہ یہ کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور خطے میں تعینات امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔

امریکی میڈیا ادارے ’ایکزیوس‘ کے مطابق امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے اردگرد متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ ادھر ایرانی میڈیا نے بندر عباس، قشم جزیرے اور سیرک میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker