حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چاغی کے علاقے نوکچہ اور پشین کے علاقے زیارت کراس میں سیکیورٹی فورسز کی مو¿ثر کارروائیوں کو سراہتے ہیں اور 21 دہشت گردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے قومی شاہراہوں پر عوام کی پ±رامن آمدورفت میں خلل ڈالنے اور کسٹمز حکام کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ عناصر بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال اور قومی شاہراہوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحرک ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور کسٹمز حکام کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ علاقے میں جاری کلیئرنس آپریشن کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور قومی شاہراہوں سمیت شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



