بلوچستان

سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مہرگڑھ ہمارا تاریخی ورثہ، قبائلی یکجہتی اور امن کا مرکز ہے، ریاست کی جانب سے بارہا اس مرکز کو نشانہ بنانا، اور حالیہ ڈرون حملہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ (X) پرٹویٹ کرتے ہوئے نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ یہ واقعہ اس خدشے کو تقویت دیتا ہے کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے اور پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد کے راستے کو محدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ مہرگڑھ کسی ایک فرد کا گھر نہیں بلکہ ایک قومی، تاریخی اور قبائلی مرکز ہے، ایسے واقعات لوگوں میں محرومی اور نفرت کو مزید بڑھاتے ہیں، ریاست کے ذمہ داران کو سمجھنا چاہیے کہ قومی ورثے اور لوگوں کے گھروں کی بے حرمتی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرتی۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے قومی و قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، بلوچستان ایک تاریخی سرزمین ہے یہاں طاقت کے ایسے واقعات حالات کو مزید پیچیدہ کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچستان میں کشیدگی کے بجائے امن، سیاسی مکالمے اور حالات کی بہتری کا راستہ اختیار کیا جائے، ریاست بھی طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سیاسی حل کو ترجیح دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker