انٹرنیشنلتازہ ترین

ہالینڈ کے مرکزی بینک نے امریکا اور کینیڈا میں رکھا اپنا 86 ٹن سونا برطانیہ منتقل کردیا

ہالینڈ کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ’بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی‘ کے پیش نظر اپنے سونے کے ذخائر میں سے 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے نکال کر برطانیہ منتقل کر دیا ہے۔

ڈچ مرکزی بینک ‘ڈی این بی’ (DNB) کا کہنا ہے کہ نیویارک اور اوٹاوا کی نسبت لندن میں رکھے گئے سونے کے ذخائر کی تجارت زیادہ آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

بینک کے مطابق 2025 کے اختتام پر ہالینڈ کے پاس 612.4 ٹن سونے کے ذخائر تھے جن کی مجموعی مالیت 72.2 ارب یورو بنتی ہے۔

اس تازہ ترین منتقلی سے قبل ڈچ سینٹرل بینک کا 31.3 فیصد سونا نیویارک اور 19.7 فیصد سونا اوٹاوا میں موجود تھا، اس اقدام کے بعد اب امریکا میں ہالینڈ کے سونے کے ذخائر کا حصہ کم ہو کر 18.5 فیصد جبکہ کینیڈا میں بھی 18.5 فیصد رہ گیا ہے۔

دوسری جانب لندن میں رکھے گئے سونے کا حصہ 18.1 فیصد سے بڑھ کر 32.1 فیصد ہو گیا ہے، بینک کا 30.8 فیصد سونا اب بھی ہالینڈ میں ہی موجود ہے۔

بینک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منتقلی جزوی طور پر سونے کی خرید و فروخت اور جزوی طور پر سونے کی منتقلی کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

بینک نے امریکا اور کینیڈا سے 27 ٹن سے زائد سونا ڈچ شہر زیسٹ Zeist منتقل کیا اور پھر اتنی ہی مقدار میں سونا زیسٹ سے لندن منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker