پاکستان

وفاقی وزیر بندی احسن اقبال کی ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دے دی۔

"دی نیوز” سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے، نئے صوبوں کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انتظامی ڈھانچہ فرسودہ اور انتظامی یونٹ ضروری قرار دے دیے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان نے کہاکہ فی الحال نہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر کوئی فیصلہ ہوا ہے نہ ہی کسی جائزہ کمیٹی کا قیام زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ نئے صوبوں کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے "سسٹم کولیپس” کے بیان کے بعد شروع ہوئی، سندھ اسمبلی گزشتہ روز ہی نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker