دلچسپ و عجیب

امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا

امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں 2026 کے دنیا کے ’بدصورت ترین کتے کے مقابلے’ کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں جِنی لو نامی 6 سالہ ‘پگ’ (pug) نسل کے کتے کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی کو مقابلے کے اسپانسر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

اس مقابلے کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی جس کا مقصد دنیا کے بدصورت ترین کتے کی تلاش نہیں بلکہ ملک بھر سے آئے کتوں کی انفرادیت اور خامیوں کو سراہتے ہوئے پالتو جانوروں کو گود لینے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker